قصیدۂ غوثیہ ☆☆سَقَانِی الْحُبُّ کَاْسَاتِ الْوِصَالِ★عشق و محبت نے مجھے وصل کے پیالے پلائے. .
☆قصیدۂ غوثیہ ☆
☆سَقَانِی الْحُبُّ کَاْسَاتِ الْوِصَالِ
★عشق و محبت نے مجھے وصل کے پیالے پلائے
☆فَقُلْتُ لِخَمْرَتِیْ نَحوِیْ تَعَالِیْ
★پس میں نے اپنی شراب معرفت سے کہا کہ میری طرف آ
☆سَعَتْ وَمَشَتْ لِنحوِیْ فِیْ کُؤُسٍ
★پیالوں میں "بھری ھوئی"وہ شراب میری طرف دوڑی
☆فَھِمْتُ بِسُکْرَتِیْ بَینَ الْمَوَالِیْ
★پس میں اپنے احباب کے درمیان نشۂ شرابِ معرفت سے مست ھوگیا
☆فَقُلْتُ لِسَآئِرِ الْاَقْطَابِ لُمُّوْا
★میں نے تمام اقطاب کو کہا کہ آپ بھی عزم کرو
☆بِحَالِیِْ وَادْخُلُوْ اَنتُمْ رِجَالِی
★اور میرے حال میں داخل ھو جاؤ کیونکہ آپ میرے رفقاء ھیں
☆وَھُمُّوْا وَاشْرَبُوْا اَنتُمْ جُنُودِیْ
★ہمت اور مستحکم ارادہ کرو اور جام معرفت پیؤ کہ تم میرے لشکری ھو
☆فَسَاقِیْ الْقَومِ بِالْوَافِیْ مَلَالِیْ
★ساقی قوم نے میرے لئے لبالب جام بھر رکھا ھے
☆شَرِبْتُمْ فُضْلَتِیْ مِنْ بَعْدِ سُکْرِی
★میرے مست ھونے کے بعد تم نے میری بچی ھوئی شراب پی
☆وَلَانِلْتُْم عُلُوّیْ وَاتّصَالِیْ
★اور تم میرے بلند مرتبے اور قرب کو نہ پاسکے
☆مَقَامُکُمُ الْعُلٰی جَمْعًا وَّلٰکِنْ
★اگرچہ آپ سب کا مقام بلند ھے پھر بھی
☆مَقَامَیْ فَْو قَکُمْ مَّازَالَ عَالٰیْ
★میرا مقام آپ کے مقام سے بلند تر ھے اور ہمیشہ بلند رھےگا
☆اَنَا فِیْ حَضْرَتِ التَّقْرِیْبِ وَحْدِی
★میں بارگاہ قرب الھی میں یکتا اور یگانہ ھوں
☆یُصَرّفُنِیْ وَحَسَبِیْ ذُوالْجَلَالِیْ
★اللہ تعالٰے مجھے ایک درجے سے دوسرے اعلٰی درجے کی طرف پھیرتا ھے اور وہ مجھے کافی ھے
☆اَنَاالْبَازِیُّ اَشھَبُ کُلّ شَیْخٍ
★میں باز ھوں تمام شیوخ پر غالب ھوں
☆وَمَنْ ذَافِیْ الرّجَالِ اُعْطِیَ مِثَالِیْ
★مردان خدا میں سے کون ھے جس کو میرے جیسا مرتبہ عطا کیا گیا ھے
☆کَسَانِیْ خِلْعَۃً بِطِرَازِ عَزْمٍ
★اور اللہ تعالٰے نے مجھے "ارادۂ مستحکم " کے بیل بوٹے والی خلعت پہنائی
☆وَتَوَّجَنِیْ بِتیْجَانِ الْکَمَالِیْ
★اور تمام کمالات کے تاج میرے سر پر رکھے
☆وَاَطْلَعَنِیْ عَلٰی سِرّ قَدِیْمٍ
★اللہ تعالٰے نے مجھے اپنے رازِ قدیم پر مطلع کیا
☆وَقَلَّدَنِیْ وَاَعْطَانِی سُؤَالِـیْ
★اور مجھے عزت کا ہار پہنایا اور جو کچھ میں نے مانگا مجھے عطاکیا
☆وَوَلَّانِیْ عَلَی الْا َ قْطَابِ جَمْعًا
★اللہ تعالٰے نے مجھے تمام اقطاب پر حاکم بنایا ھے
☆فَحُکْمِیْ نَافِذ" فِیْ کُلّ ِ حَالِی
★ پس میرا حکم ہر حالت میں جاری ھے
☆فَلَوْ اَلْقَیْتُ سِرّ ِ یْ فِیْ بِحَارٍ
★اگر میں اپنا راز دریاؤں پر ڈالوں
☆لَصَارَالْکُلُّ غَوْرً ا فِیْ الزَّوَلِی
★تو تمام دریاؤں کا پانی زمین میں جذب ھوکر خشک ھوجائے
☆وَلَوْ اَلْقَیْتُ سِرّ ِ یْ فِیْ جِبَال ٍ
★اگر میں اپنا راز پہاڑوں پر ڈالوں
☆لَدُکَّتْ وَاخْتَفَتْ بَیْنَ الرّ ِ مَالِی
★تو وہ ریزہ ریزہ ھو کر ریت میں ایسے مل جائیں کہ ان میں اور ریت میں فرق نہ رھے
☆وَلَوْاَلْقَیْتُ سِرّ ِ فَوْقَ نَارٍ
★اگر میں اپنا راز آگ پر ڈالوں
☆لَخَمِدَتْ وَانْطَفَتْ مِنْ سِرّ ِ حَالِی
★تو میرے رازسے بالکل سرد ھوجائے اور اسکا نام ونشان باقی نہ رھے
☆وَلَوْ اَلْقَیْتُ سِرّ ِ یْ فَوْقَ مَیْتٍ
★اگر میں اپنے زار کو مردہ پر ڈالوں
☆لَقَامَ بِقُدْرَۃِ الْمَـوْلٰی تَعَالِی
★تووہ فوراً اللہ کی قدرت سے اٹھ کھڑا ھو
☆وَمَامِنْھَا شُھُوْر" اَوْدُھُوْر "
★مہینوں اور زمانوں میں سے
☆تَمُرُّ وَ تَنْقَضِیْ اَلّاَ اَتَالِیْ
★جو گزرچکے ھیں وہ میرے پاس حاضر ھوتے ھیں
☆وَتُخْبِرْنِیْ بِمَایَاْ تِیْ وَیَجْرِیْ
★اور وہ مجھ کو گزرے ھوئے اور آنے والے واقعات کی خبر
☆وَتُعْلِمُنِیْ فَاَقْصِرْ عَنْ جِدَالِی
★اور اطلاع دیتے ھیں تو مجھ سے جھگڑاکرنے سے باز آ
☆مُرِیْدِیْ ھِمْ وَطِبْ وَاشْطَحْ وَغَنّیْ
★اےمیرے مرید! سرشار عشق الھی ھو اور خوش رہ اور بے باک ھو اور خوشی کے گیت گا
☆وَاِفْعَلْ مَاتَشَآءُ فَالْاِسْمُ عَالِی
★ اور جو چاھے کر کیونکہ میرا نام بلند ھے
☆مُرِیْدِیْ لَا تَخَفْ اَللّہُ رَبّیْ
★اےمیرے مرید! کسی سے مت ڈر اللہ تعالٰے میرا پروردگار ھے
☆عَطَانِیْ رِفْعَۃً نِلْتُ الْمَنَالَیْ
★اس نے مجھے وہ بلندی عطافرمائی ھے کہ جس سے میں نے اپنی مطلوبہ آرزؤوں کو پالیا ھے
★میرے نام کے ڈنکے زمین وآسمان میں بجائے جاتے ھیں
☆وَشَاءُوْسُ السَّعَادَۃِ قَدْبَدَالِیْ
★اور نیک بختی کے نگہبان ونقیب میرے لئے ھوتے ھیں
☆بِلَادُ اللّہِ مُلْکِیْ تَحْتَ حُکْمِیْ
★اللہ تعالٰے کے تمام شھر میرا ملک ھیں اور ان پر میری حکومت ھے
☆وَوَقْتِـیْ قَبْلَ قَلْبِیْ قَدْ صِفَالِیْ
★اور میرا وقت میرے دل کی پیدائش سے پہلے ھی صاف تھا
☆نَظَرْتُ اِلٰی بِلَادِ اللّہِ جَمْعًا
★اور میں نے خدائے تعالٰے کے تمام شھروں کی طرف دیکھا
☆کَخَرْدَلَۃٍ عَلٰی حُکْمِ اتّصَالِی
★تو وہ سب مل کر رائی کے دانہ کے برابر تھے
☆دَرَسْتُ الْعِلْمَ حَتّٰی صِرتُ قُطْبًا
★میں علم پڑھتے پڑھتے قطب ھوگیا
☆وَنِلْتُ السّعْدَ مِنْ مَّوْلَی الْمَوَالِیْ
★اور میں نے خداوندتعالٰی کی مدد سے سعادت کو پالیا
☆رَجَالِیْ فِیْ ھُوَاجِرِ ھِمْ صِیَام"
★میرے مرید موسم گرما میں روزہ رکھتے ھیں
☆وَفِیْ ظُلَمِ الّلیَالِیْ کَاللَّأٰ لِیْ
★اور راتوں کی تاریکیوں میں موتیوں کی طرح چمکتے ھیں
☆وَکُلُّ وَلِیّ ٍ لَّه' قَدَم " وّاِنّیْ
★ہر ایک ولی کے لئے ایک قدم یعنی مرتبہ ھے اور میں
☆عَلٰی قَدَمِ النَّبِیّ بَدْرِ الْکَمَالِی
★سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم پر ھوں جو آسمانِ کمال کے بدرِ کامل ھیں
☆مُرِیْدِ لَا تَخَفْ وَاشٍ فَاِنّی
ْ ★اے میرے مرید! تو کسی چغل خور شریر سے نہ ڈر کیونکہ میں
☆عَزُوْم" قَاتِل" عِنْدَ الْقِتَالِی
★لڑائی میں اولوالعزم اور دشمن کو قتل کرنے والا ھوں
☆اَنَاالْجِیْلِیُّ مُحَیُّ الدّیْنِ لَقَبِیْ
★میں گیلان کا رھنے والا اور محی الدین میرا لقب ھے
☆وَاَعْلَامِیْ عَلٰی رَاْسِ الْجِبَالِی
★اور میرے نشان پہاڑوں کی چوٹیوں پر لہرارھے ھیں
☆اَنَاالْحَسَنِیُّ وَالْمُخْدَعْ مُقَامِیْ
★میں حضرت امام حسن کی اولاد سے ھوں اور میرا مرتبہ مخدع"خاص مقام" ھے
☆وَاَقْدَامِیْ عَلٰی عُنُقِ الرّجَالِی
★اور میرے قدم اولیاء اللہ کی گردنوں پر ھیں
☆وَعَبْدُ الْقَادِرِ الْمَشْھُوْرُ اِسْمِیْ
★اورعبدالقادر میرا مشہور ومعرف نام ھے
☆وَجَدّیْ صَاحِبُ الْعَیْنِ الْکَمَالِی
★اورمیرے دادا ونانا صلی اللہ علیہ وسلم چشمۂ کمال کے مالک ھے
☆💖💖💖💖💖💖💖💖💖
Mashallah ...... among 1 of the best presentations i have ever seen
ReplyDelete