شانِ طیبہ طاہرہ سیّدہ فاطمةالزہراہ سلام اللّٰہ علیہا🌹
🌹شانِ طیبہ طاہرہ سیّدہ فاطمةالزہراہ سلام اللّٰہ علیہا🌹
❄حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرمﷺ نے سیدہ فاطمہؓ سے فرمایا : بیشک ﷲ تعالیٰ تیری ناراضگی پر ناراض ہوتا ہے اور تیری رضا پر راضی ہوتا ہے۔‘‘
الحديث رقم 11 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 167
❄حضرت مسور بن مخرمہؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرمﷺ نے فرمایا : فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہیں، پس جس نے اسے ناراض کیا اُس نے مجھے ناراض کیا۔
الحديث رقم 7 : أخرجه البخاري في الصحيح
❄حضرت بریدہؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرمﷺ کو عورتوں میں سب سے زیادہ محبت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام ﷲ علیہا سے تھی اور مردوں میں سے حضرت علی المرتضیٰؓ سب سے زیادہ محبوب تھے۔
الحديث رقم 15 : أخرجه الترمذي في السنن،
❄ام المؤمنین حضرت عاٸشہؓ بیان کرتی ہیں کہ حضور نبی اکرمﷺ جب سیدہ فاطمہ سلام ﷲ علیہا کو آتے ہوئے دیکھتے تو انہیں خوش آمدید کہتے، پھر ان کی خاطر کھڑے ہو جاتے، انہیں بوسہ دیتے، ان کا ہاتھ پکڑ کر لاتے اور انہیں اپنی نشست پر بٹھا لیتے اور جب سیدہ فاطمہ سلام ﷲ علیہا آپﷺ کو اپنی طرف تشریف لاتے ہوئے دیکھتیں تو خوش آمدید کہتیں پھر کھڑی ہو جاتیں اورآپﷺ کو بوسہ دیتیں۔‘‘
الحديث رقم 17 : أخرجه النسائي في السنن الکبري،
❄’’حضرت عبد ﷲ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرمﷺ جب سفر کا ارادہ فرماتے تو اپنے اہل و عیال میں سے سب کے بعد جس سے گفتگو کر کے سفر پر روانہ ہوتے وہ سیدہ فاطمہ سلام ﷲ علیہا ہوتیں، اور سفر سے واپسی پر سب سے پہلے جس کے پاس تشریف لاتے وہ بھی حضرت فاطمہ سلام ﷲ علیہا ہی ہوتیں، اور یہ کہ حضور نبی اکرمﷺ سیدہ فاطمہ سلام ﷲ علیہا سے فرماتے : (فاطمہ!) میرے ماں باپ تجھ پر قربان ہوں۔‘‘
الحديث رقم 21 : أخرجه الحاکم في المستدرک،
❄حضرت حذیفہؓ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرمﷺ نے فرمایا : ایک فرشتہ جو اِس رات سے پہلے کبھی زمین پر نہ اُترا تھا، اُس نے اپنے پروردگار سے اِجازت مانگی کہ مجھے سلام کرنے حاضر ہو اور مجھے یہ خوشخبری دے کہ فاطمہ اہلِ جنت کی تمام عورتوں کی سردار ہے اور حسن و حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہیں۔‘
الحديث رقم 25 : أخرجه الترمذي في السنن،
❄حضرت ابو ایوب انصاریؓ سے روایت ہے : روزِ قیامت عرش کی گہرائیوں سے ایک ندا دینے والا آواز دے گا : اے محشر والو! اپنے سروں کو جھکا لو اور اپنی نگاہیں نیچی کر لو تاکہ فاطمہ بنت محمدﷺ پل صراط سے گزر جائیں۔ پس آپ گزر جائیں گی اور آپؓ کے ساتھ حور عین میں سے چمکتی بجلیوں کی طرح ستر ہزار خادمائیں ہوں گی۔
الحديث رقم 42 : أخرجه المحب الطبري في ’ذخائر العقبي في مناقب ذَوِي القربي
❄حضرت علیؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲﷺ نے فرمایا : میری بیٹی سیدہ فاطمہ قیامت کے دن اس طرح اٹھے گی کہ اس پر عزت کا جوڑا ہو گا جسے آب حیات سے دھویا گیا ہے۔ ساری مخلوق اسے دیکھ کر دنگ رہ جائے گی، پھر اسے جنت کا لباس پہنایا جائے گا جس کا ہر حلہ ہزار حلوں پر مشتمل ہو گا، ہر ایک پر سبز خط سے لکھا ہو گا : محمد کی بیٹی کو اَحسن صورت، اَکمل ہیبت، تمام تر کرامت اور بے پناہ عزت و احترام سے جنت میں لے جاؤ۔ پس آپ کو دلہن کی طرح سجا کر ستر ہزار حوروں کے جھرمٹ میں جنت کی طرف لایا جائے گا۔‘‘
الحديث رقم 43 : أخرجه محب الدين الطبري في ذخائر العقبي في مناقب ذوي القربي، 1 / 95
❄اُم المومنین حضرت عاٸشہؓ روایت کرتی ہیں کہ میں نے حضوراکرمﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ سلام ﷲ علیہا سے بڑھ کر کسی کو عادات و اَطوار، سیرت و کردار اور نشست و برخاست میں آپﷺ سے مشابہت رکھنے والا نہیں دیکھا۔‘‘
الحديث رقم 47 : أخرجه الترمذي في السنن
❄حضرت جابرؓ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرمﷺ نے فرمایا : ہر ماں کی اولاد کا عصبہ (باپ) ہوتا ہے جس کی طرف وہ منسوب ہوتی ہے، سوائے فاطمہ کے بیٹوں کے، کہ میں ہی اُن کا ولی اور میں ہی اُن کا نسب ہوں۔‘‘
الحديث رقم 53 : أخرجه الحاکم في المستدرک،
❄’’ حضرت جابر بن عبداللّٰہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا: میری بیٹی کا نام فاطمہ اس لیے رکھا گیا ہے کہ ﷲتعالیٰ نے اسے اور اس سے محبت رکھنے والوں کو دوزخ سے جدا کر دیا ہے۔
الحديث رقم 61 : أخرجه الديلمي في مسند الفردوس
میں اُنؓ کی بات کروں یہ کہاں میری اوقات
کہ شانِ فاطمہ زہرا حضورﷺ جانتے ہیں🌹🌹🙏🙏
Comments
Post a Comment