Sufi poetry in Urdu
Sufi urdu poetry..
شہرت کا شوق کہاں میں تو بس عام ہونا چاہتا ہوں
عاشق ہوں تیرا تیرے عشق میں نیلام ہونا چاہتا ہوں
مجھے کافر کہو گے تو تمہارا کیا بھلا ہوگا
میرا بھی وہی خدا نکلا تو پھر تمہارا کیا ہوگا
زاہد تجھے معلوم نہیں انداز عشق
سر خود بخود جھکتا ہے جھکایا نہیں جاتا
تو نے بس دیکھا ہے صحرا میں ایک درویش
تم نے درویش میں بھی صحرا نہیں دیکھا
سر اٹھا کر بھی دعا کرنا جائز ہے مگر
سجدہ کر لیجئے تاثیر بدل جائے گی
عشق رومی عشق جامی عشق کوہ طور
عشق حبشی عشق قرنی عشق ہے منصور
اللہ تو بے نیاز ہے
ملنے کو ،گھر میں ہی مل جائے
نہ ملے تو کعبہ میں بھی نہ ملے
بات ہے تڑپ اور اخلاص کی
عبادت قبول ہو یا نہ ہو
ندامتیں قبول ہو جاتی ہے
یہی توبہ کا فلسفہ ہے
میں شور زدہ اک خاک تھا
میرا مرشد مجھ میں آ بسا
میرے آنسو میٹھے ہو گئے
میں اتنا رویا عشق میں
رب تو رہتا ہے چار سو
میں ہی غائب کہیں پہ رہتا ہوں
روحیں اپنے جیسی روحوں کو ڈھونڈ لیتی ہے
یہ طاقت انہیں ازل سے ودیعت کر دی گئی ہے
عشق آسان نہیں ہے صاحب
رقص ہے وہ بھی آگ بے
تو نے دیوانہ بنایا تو میں دیوانہ بنا
اب مجھے ہوش کی دنیا میں تماشا نہ بنا
بند کرتا ہے عقل کی آنکھیں
عشق جب واردات کرتا ہے
علاوہ میرے ہر ایک شخص نور نکلے گا
میں جانتا ہوں میرا ہی قصور نکلے گا
نہ آیا ہوں نہ میں لایا گیا ہوں
میں حرف کن ہوں فرمایا گیا
میری اپنی نہیں ہے کوئی صورت
ہر اک صورت سے بہلایا گیا ہوں
بہت بدلے میرے انداز لیکن
جہاں کھویا وہیں پایا گیا
وجود غیر ہو کیسے گوارا
تیری راہوں میں بے سایا گیا ہوں
ممکن نہیں کہ در در پہ جھک جاؤ گا
میرا رب بھی ایک ہی ہے میرا سر بھی ایک ہی ہے
تو کرم ہی کرم بس عطا ہی عطا
میں بڑا بے شرم بس خطا ہی خطا
حاصل زندگی حسرت کے سوا کچھ بھی نہیں
یہ کیا نہیں وہ ملا نہیں وہ کیا نہیں وہ رہا نہیں
ایک یہ جہاں
ایک وہ جہاں
ان دو جہاں کے درمیان
بس فاصلہ ہے ایک سانس کا
جو چل رہی ہے تو یہ جہاں
جو رک گئی تو وہ جانا
ہ
Sufi poerty in urdu
Sufi urdu poerty
Sufi poerty
Comments
Post a Comment