(Naat lyrics)لَا مَوجُوْدَ اِلَّا اللہ لَا مَشْھُوْدَ اِلَّا اللہ لَا مَقْصُوْدَ اِلَّا اللہ لَا مَعْبُوْدَ اِلَّا اللہ لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
لَا مَوجُوْدَ اِلَّا اللہ لَا مَشْھُوْدَ اِلَّا اللہ
لَا مَقْصُوْدَ اِلَّا اللہ لَا مَعْبُوْدَ اِلَّا اللہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
ہے موجودِ حقیقی وہ ہے مشہودِ حقیقی وہ
ہے مقصودِ حقیقی وہ معبودِ حق و حقیقی وہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
ھُوھُوھُوھُوھُوھُوھُو اللہ ھُو اللہٗ
تیرا جلوہ ہے ہر سو تو ہی تو ہے تو ہی تو
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
حَقّ ھُو حَقّ ھُو حَقّ ھُو حَقّ رَبِّ نَاس و رَبِّ فَلَق
غیر نہیں تیرا مطلق بھولوں گا میں یہ نہ سبق
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
اَنْتَ الْھَادِی اَنْتَ الْحَق رنگِ باطل اس سے فق
قلبِ مُبطل سن کر شق قلبِ مسلم کی رونق
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
رَبِّیْ حَسْبِیْ جَلَّ اللہ مَا فِیْ قَلْبِیْ اِلَّا اللہ
حَقّ حَقّ حَقّ اَللّٰہُ اَللّٰہ رَبّ رَبّ رَبّ سُبْحٰنَ اللہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیٌْ لَیْسَ لَہٗ کُفُوًا اَحَدٌ
اس سے بن ہے وہ نہیں بن اَبْصِرْاِسْمَعْ دیکھ اور سن
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
لَیْسَ الْھَادِیْ اِلَّا ھُوْ کہتا ہے یہ ہر بن مو
سنتا ہوں میں از ہر سو لَیْسَ سِوَاکَ یا مَنْ ھُو
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
بن کو بنایا ہے اس نے بن کو جمایا ہے اس نے
بن کو اُگایا ہے اس نے باغ کھلایا ہے اس نے
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
اللہ اِلٰہ و ربّ و اَحَد فَرْد و وَاحِد وِتْرو صَمَد
جس کا والد ہے نہ ولد ذات و صفات میں بے حد و عد
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
ایک حقیقی ہے وہ اَحَد ایک نہیں وہ جو ہے عدد
پاک ہے وہ از صورت وحد کَیْفَ یُصَوَّرکَیْفَ یُحَدّ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
مُنْعِم و حَقّ و سَمِیْع و بَصِیْر باقِیْ بَارِیْ بَرّ و خَبِیْر
جَامِع مَانِع مَنَاروکَبِیْر رَافِع نَافِع حَیّو قَدِیْر
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
حَکَمو عَدَلوعَلِیّ وعَظِیْم دَیَّان و رَحْمٰن و رَحِیْم
قُدُّوس و حَنَّان و حَلِیْم فَتَّاح و مَنَّان وکَرِیْم
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
وَالی وَلِی مُتَعَالِیْ حَکِیْم وَھَّاب و رَزَّاق و عَلِیْم
مَالِکِ یَومِ دِیْن و جَحِیْم مَالِک مُلکِ خُلد و نَعِیْم
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
وہ ہے عَزِیْزو مُجِیْب شَکُوْر وہ ہے بَدِیْع و قَرِیْب صُبُوْر
وہ ہے مَتِیْن وحَسِیْب وغَفُوْر وہ ہے مُعِیْن و رَقِیْب ضرور
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
وہ ہے مُقَدِّم اور غَفَّار وہ ہے مَُھَیْمِن اورجَبَّار
وہ ہے مُؤَخِّر اور قَھَّار وہ ہے بَاسِط اور سَتَّار
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
نُوْر مُصَوِّر اور ظاہر بَاطِن اَوَّل اور اٰخِر
وَاجِدْ مَاجِد اور قَادِر مُؤْمِن مُتَکَبِّر قَاہِر
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
تَوَّاب و مُغْنِیْْ ھَادِی مُقْسِط مُحْیِی مُمِیْت غَنِی
مُنْتَقِم و قَیُّوْم و قَوِیّ مُقْتَدِرو وَاسِع مُحْصِی
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
مُبْدِی جَلِیْلو حَفِیْظو مَجِیْد مُعْطِی وَکِیْلو سَلَام و مُعِیْد
وہ ہے لَطِیْف ووَدُوْد وَحِیْد اور شَہِیْد و حَمِیْد و رَشِیْد
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
م
وہ ہے جَوَادُ عَفُوُّ عَطُوْف اَزَلی اَبدی ہے مَعْرُوْف
یَصْرِفُ عَنَّا جَمِیْعَ صَرُوْف مَوْلَی الْکُلِّ وَ ھُوَرَؤف
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
وہ ہے محیطِ اِنس و جاں وہ ہے محیطِ جسم و جاں
وہ ہے محیطِ کل اَزماں وہ ہے محیطِ کون و مکاں
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
وہ ہے مُقِیْط و مُعِزّو مُذِل وہ ہے حَفِیْظ و نَصِیْر اے دل
باد و آتش و آب و گل سب کا وہ ہی ہے فاعل
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
مادّے اس نے پیدا کیے اس کے اَمرِ کُنْ سے بنے
دَور و تسلسل کے جھگڑے اَمرِ حق سے قطع ہوئے
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
قَابِض و بَاعِث خَالِق ہے خَافِضو وَا رِث رَازِق ہے
جو ہے اس کا عاشق ہے غیرِناطق ناطق ہے
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
کوئی نہ اس سے سابق ہے کوئی نہ اس سے لاحق ہے
کون ثنا کے لائق ہے ناطق غیرِناطق ہے
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
سب ہیں حادِث وہ ہے قدیم کوئی نہیں ہے اس کا ندیم
پیدا اس نے کئے ہیں فخیم اور اسی نے بنائے لئیم
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
ایک ہی ہے وہ بے شک ایک بندہ اس کا ہر بد و نیک
کافر دل میں اس سے اٹیک اپنے دل کی ہے یہی ٹیک
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
ساجھی نہ اس کا کوئی شریک وہی مَلِک ہے وہی مَلِیک
پاک مکاں سے اور نزدیک دیکھے سنے پست و باریک
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
وہ ہے منزہ شرکت سے پاک سکون و حرکت سے
کام ہیں اس کے حکمت سے کرتا ہے سب قدرت سے
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ
ایک وجودِ حقیقی تھا غیر سراسر فانی ہوا
حق بیں نظر سے جب دیکھا برملا کہہ اُٹھے عُقَلا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
باقی وجودِ حقیقت تھا باقی یکسر منفی ہوا
کہہ اُٹھے یہ بعض عُرَفا مَا فِیْ حُبِّیْ اِلَّا اللہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
ہر ہر ذَرّہ ہر قطرہ شاہد ہے ہر ہر لمحہ
اس کی قدرت و صنعت کا یکتائی و وَحدت کا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
اللہ واحد و یکتا ہے ایک خدا بس تنہا ہے
کوئی نہ اس کا ہمتا ہے ایک ہی سب کی سنتا ہے
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
ایک نہ ہوتا گر اللہ کیسے رہتے اَرض و سما
ہوتا نہ اِک محتاج اِک کا کس لیے یہ اس سے ملتا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
سوتا پیتا کھاتا نہیں اس کا رشتہ ناتا نہیں
اس کے پتا اور ماتا نہیں اس کے جورو جاتا نہیں
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
جَہْل وظُلم و کذب و زِنا خواری میخواری سَرَقہ
اس سے ممکن جس نے کہا لَارَیْب اس نے ُکفر بکا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
رُوح نہیں ہے وہ نہ َجسیم مَقسِم ہے وہ نہ قِسْم و قَسِیم
اس کے صفات و اَسما قدیم یہ ہے اپنا دِینِ قویم
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
ہے وہ زمان و جہات سے پاک وہ ہے ذَمیم صفات سے پاک
وہ سارے مُحالات سے پاک وہ ہے سب حالات سے پاک
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
پاک ہے عیبوں سے مولیٰ عیب کو اس سے علاقہ کیا
عیب اس کا صالح نہ ہوا ہو متعلق قدرت کا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
روشن ہے یہ جیسے دن اس کا تلوت ناممکن
واقع کہتا ہے موہن اور پھر بنتا ہے مومن
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
مَنْ اَصدَق مِنْہُ قِیْلَا مَنْ اَصْدَق مِنْہُ حَدِیْثا
کیسا کیسا رب نے کہا منکر ایک نہیں سنتا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
صدقِ رَبّ جب واجب ہے کذب محال اے خائب ہے
جمعِ دو ضد کب جائز ہے عقل کہاں تری غائب ہے
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
اس کا کھائے او منکر اور غرائے او کافر
کون ہے دیتا او غادِر اس کے سوا ہاں او فاجر
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
میں ہوں بندہ وہ مولیٰ کون ہے اپنا اس کے سوا
میں ہوں اس کا وہ ہے مرا جس نے بنایا اور پالا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
چار عناصر پیدا کیے جو سب آپس میں ضد تھے
ایک گرہ میں کیسے بندھے یکجا کیسے جمع ہوئے
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
آنکھوں میں وہ ہے سر میں وہ دل میں وہ ہے جگر میں وہ
سمع میں وہ ہے بصر میں وہ طبع میں وہ ہے فکر میں وہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
نور میں وہ ہے نظر میں وہ شمس میں وہ ہے قمر میں وہ
اَبر میں وہ ہے ُگہر میں وہ کوہ میں وہ ہے حجر میں وہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
پروانہ میں ہے پر میں وہ شمع میں وہ ہے شرر میں وہ
داء و دَوا و اَثر میں وہ نفع میں وہ ہے ضرر میں وہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
تخم میں وہ ہے شجر میں وہ شاخ میں وہ ہے ثمر میں وہ
ماہ میں وہ ہے بدر میں وہ بحر میں وہ ہے بر میں وہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
سوز میں وہ ہے ساز میں وہ ناز میں وہ انداز میں وہ
حسن بت طَنَّاز میں وہ عشق کے راز و نیا زمیں وہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
تو میں وہ ہے من میں وہ جان میں وہ ہے تن میں وہ
آبادی میں ہے بن میں وہ سر میں وہ ہے عِلَن میں وہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
جز میں وہ ہے کل میں وہ رنگ و بوئے گل میں وہ
اَفغانِ بُلبُل میں وہ نغماتِ قُلقُل میں وہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
قرب ولقا ووصل میں وہ بعد وفراق و فصل میں وہ
فرض میں وہ ہے نفل میں وہ اَصل میں وہ ہے نقل میں وہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
فتح و ضم و جر میں وہ پیش و زیر و زبر میں وہ
اِین و آن و دِگر میں وہ اس میں اس میں ہر میں وہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
بلبل طوطی پروانہ ہر اِک اس کا دیوانہ
قمری کس کا مستانہ کون چکور کا جانانہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
شمع و گل و سرو و صرأت ہیں ِمرأت لحاظِ ذات
ورنہ ہَیہَات و ہَیہَات پوچھتا کوئی ان کی بات
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
خود گلِ کوزہ و کوزہ گر خود کوزہ و خود کوزہ بر
قولِ رُومی کر باوَر ایماں ہے اے ُکورہ کر
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
جلوے اس کے ہیں ہرجا ذات ہے اس کی جا سے وَرا
قدرت سے وہ ان میں ہوا ذات میں ہے وہ سب سے جدا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
نت نئے جلوے ہیں ہر آن کُلَّ یَوْمٍ ھُوَ فِیْ شَاْن
خود ہی دَرد و خود دَرماں خود ہی دَست و خود دَاماں
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
ہر دِل میں ہے اس کی لگن آنکھوں میں وہ نور اَفگن
کیا صحرا اور کیا گلشن مہرِ وجود کی ایک کرن
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
سرو و سنبل اور سمن شمشاد و صنوبر اور سوسن
نرگس نسریں سارا چمن اس کی ثنا میں نغمہ زن
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
مولیٰ دل کا زنگ چھڑا قلبِ نوریؔ پائے جلا
دل کو کردے آئینہ جس میں چمکے یہ کلمہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
اپنے کرم سے رب ِ کریم ہم پہ کیا احسانِ عظیم
بھیجا ہم میں بفضلِ عمیم بحرِ کرم کا دُرِّ یتیم
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
اپنے مَظہَرِ اَوَّل کو اپنے حبیبِ اَجمل کو
پہلے نبیِ اَفضل کو پچھلے ُمرسلِ اَکمل کو
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
وہ جنہیں اَنفس فرمایا بہتر برتر اَعلیٰ کیا
وہ رُتبہ ان کو بخشا کوئی نہیں جو پاسکتا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
ایسی فضیلتیں ان کو دِیں جن کامثل اِمکاں میں نہیں
رُوحِ روانِ خلد بریں نخلِ جہاں کے اصل متیں
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
نائب حضرتِ حق متیں شاہنشاہِ چرخ و زَمیں
والیِ تختِ عرشِ بریں راحتِ جاں و قلبِ حزیں
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
موجِ اَوَّل بحرِ قِدَم موجِ آخر بحرِ کرم
سب سے اَعلیٰ اور اَعظم سب سے اَولیٰ اور اَکرم
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
جن کو بنایا اپنے لیے سب کو بنایا جن کے لیے
کب اُنہیں دے کے اُن سے لیے پر سب چھوڑے تیرے لیے
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
نور سے اپنے پیدا کیا نورِ حبیبِ ربِ علا
پھر اس نور کو حصے کیا ان سے بنایا جو ہے بنا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
ذات کا اپنی آئینہ بے مثل و نظیر وبے ہمتا
خلق کیا قبل از اشیا اور نبوت کردی عطا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
جب حق کو ہوا یہ منظور عالم پر فرمائے ظہور
ہو خود معروف و مذکور جلبابِ خفا کردے دور
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
قالبِ آدم خلق کیا رُوح دَر آئے حکم ہوا
رُوح دَر آئی جب دیکھا پُتلے میں ہے نور خدا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
آدم و عالم پیدا ہوئے نور سے سارے ہویدا ہوئے
جوجو اس پر شید ا ہوئے رب کے وہی گرویدہ ہوئے
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
لوحِ جبینِ سیدنا آدم میں وہ نورِ خدا
جب طالع ہوا تو ان کا طالعِ قسمت بھی چمکا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
نورِ خدا کی برکت تھی رہنے کو جنت پائی
ندرت دولت علم ملی اور آدم ہوئے حق کے نبی
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
حق نے علم اَسما دیا جو نہ ملائک کو بخشا
وہ مَلکہ فرمایا عطا ان پر ان کو غلبہ دیا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
آدم کو شرف ایسا ملا آدمی اَشرفِ خلق ہوا
ان کو خلیفہ حق نے کیا تاجِ کرامت سر پہ رکھا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ
واسطہ یہ اس نور کا تھا حضرتِ اِنساں قبلہ بنا
سارے فرشتوں نے سجدہ پیشِ صَفِیُ اللہ کیا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
پاک گروہِ مقدس کا ایک علامہ معلم تھا
قوم جن سے تھا پیدا تھا اسے غرہ عبادت کا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
جب سجدہ کا حکم ہوا سب نے کیا اس نے نہ کیا
اور متکبر نے یہ بکا یہ مٹی میں اَنگارا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
اس کو آب و گل سوجھا منکر ہو کر شیطان بنا
جن کے سبب وہ حکم ہوا اس نے وہ نور نہیں دیکھا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
یاری جو نور نہیں کرتا دیکھتے کیسے فوقِ سما
نامِ حبیب و نامِ خدا ساقِ عرش پہ لکھا ہوا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
جوش پہ آیا رحم کا دریا جب سیدنا آدم نے دیا
واسطہ اس نورِ خدا کا مقبول ہوئی یوں توبہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
جب حضرت کا جی نہ لگا تنہائی سے گھبرا اٹھا
دل جمعی کے لیے حوا خلق کی بے مثل و ہمتا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
حوا سے جب آدم کا عہد مہر دُرود ہوا
آدم سے وہ نورِ خدا زوجہ کو تفویض ہوا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
پیشانیِ شیث میں آیا صلبوں رحموں میں ہوتا
پیشانیِ نوح میں آیا پھر ایسے ہی آگے بڑھا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
حضرت ِ نوح نَجِیُّ اللہ آدمِ ثانی عالم کا
یار نہ گر یہ نور ہوتا ان کا سفینہ کب ترتا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
ابراہیم خلیل اللہ آگ میں جن کو ڈالا گیا
ان کا حامی نور ہوا نار کا بقعہ باغ بنا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
طاہر صلبوں میں ہوتا پاک اَرحام میں رہتا ہوا
ہونا چاہا جلوہ نما بطن آمنہ میں آیا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
آمنہ نے یہ فرمایا حمل کی کلفت تھی نہ ذرا
جتنا قریں اَز وَضع ہوا میں سنتی زیادہ مرحبا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللّٰ
مَاہِ اَوَّل میں آدم دوسرے میں اِدرِیس افخم
تیسرے میں نوحِ اَکرم چوتھے میں خلیلِ اَرحم
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
پانچویں میں اِسمٰعیل چھٹویں میں کلیمِ جلیل
ساتویں میں داؤدِ جمیل ہشتم میں سلیمانِ جلیل
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
مَاہِ نہم حضرتِ عیسیٰ آئے مجھ کو مژدہ دیا
اس مولودِ مبارک کا اور رُوحُ اللہ نے بھی کہا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرسُوْلِ اللہ
سن لو جب یہ نورِ خدا پیدا ہو تو تم اس کا
نامِ پاک اَحمد رکھنا صَلّٰی عَلَیْہِ دَائِما
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
اور کسی نے یہ بھی کہا خواب میں مجھ سے آمنہ
پیٹ میں تیرے اُمت کا سردار ہے اللہ اللہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
پیٹ میں تھے جب یہ سرکار اس سے پہلے کے اَذکار
خشک تھے سب برگ و اَشجار سوکھ گئے تھے اب اَثمار
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
بے ساز و برگی کے سوا کوئی پھلا اور پھولا نہ تھا
بطن میں جلوہ فرما تھا جب کہ ہوا وہ نور خدا
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
قوم مصائب کی تھی شکار اور آفتوں سے تھی دو چار
اور ظلموں کی تھی بھرمار ایک کو اِک کرتا ناچار
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ اٰمَنَّا بِرَسُوْلِ اللہ
Comments
Post a Comment